Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • آیت اللہ سبحانی کے مطابق صحیح امیدوار کون ہے؟

شیعہ مسلمانوں کےمراجع تقلید میں سے ایک آیت اللہ سبحانی نے ایران کے صدارتی انتخابات کے بارے میں دیئے اپنے ایک بیان میں کہا: ملکی مسائل کے حل کے لئے ایسے افراد یا شخص کا انتخاب کرنا ہے جو حقیقت میں مشکلات کو جانتا ہو اوران مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کرے اور اپنے وعدوں پرعمل کرے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے ذرائع کے مطابق، آیت اللہ سبحانی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں عوام کو زیادہ سے زیادہ شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی اور کہا: ملک مختلف مسائل کا شکار ہے۔ ملکی مسائل کے حل کے لئے ایسے افراد یا شخص کا انتخاب کرنا ہے جو حقیقت میں مشکلات کو جانتا سمجھتا ہو اوران مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کرے۔

آیت اللہ سبحانی نے ایک اچھے انسان کی خصوصیات اور ایسے شخص کے انتخاب کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: جس شخص کا انتخاب کیا جائے وہ فعال اور درحقیقت مسائل سے باخبر ہونا چاہیے۔ ایسے شخص کا انتخاب ایک طرح کا فرض ہے۔

 

ٹیگس