Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران میں صدارتی انتخابات، کل جمعے کو ووٹنگ ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے اور کل جمعے کو ووٹنگ ہوگی جس کے لئے ملک بھر کے عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران میں آج صبح آٹھ بجے انتخابی مہم کا وقت اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ مقررہ وقت تک صدارتی امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم جاری رکھی۔ ٹی وی پر مناظروں کے علاوہ انہوں نے عوام کو اپنے اپنے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا اور عوامی جلسوں سے بھی خطاب کیا۔ کل جمعے کے دن صبح آٹھ بجے ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوجائے گا جو دس گھنٹے تک جاری رہے گا البتہ وزیر داخلہ کی صوابدید کے مطابق اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
ووٹنگ کے حوالے سے لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ٹیگس