ایران: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کا آغاز
ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کمپین آج سے شروع ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت داخلہ کے مطابق دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد کسی بھی امیدوار کو جلسے جلوس کرنے یا اپنے لیے پروپیگنڈا مہم چلانے کا حق نہیں ہوگا۔دوسرے مرحلے کے انتخابات میں دو امیدواروں کے درمیان مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا جنہوں نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔
اس سے پہلے ایران کے انتخابی کمیشن کے ترجمان بتایا تھا کہ انتخابات میں کوئی بھی امیدوار حد نصاب تک نہ پہنچ سکا اس لئے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جمعہ پانچ جولائی کو ہوگی۔
صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسعود پزشکیان دس ملین چار لاکھ پندرہ ہزار نوسو اور جلیلی نو ملین چار لاکھ تہتر ہزار دو سو اٹھانوے ووٹ حاصل کرکے پہلےاور دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کے بعد محمد باقر قالیباف نے تین ملین تین لاکھ تراسی ہزار اور مصطفی پور محمدی تین لاکھ تراسی ہزار تین سو چالیس ووٹ حاصل کئے تھے۔
ایران کے انتخابی قانون کے مطابق جیتنے کے لئے کل ووٹوں کا کم سے کم پچاس فیصد اور ایک ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھی امیدوار پچاس سے سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکے تو فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوتا ہے جس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔اس طرح مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے اور اب ان دو افراد میں سے کوئی ایک ایران کی صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔