Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران:  صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم

ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم جمعرات کی صبح آٹھ بجے ختم ہوگئی ہے اور کسی بھی امیداوار کو کمپین چلانے کا حق حاصل نہیں۔

سحرنیوز/ایران: ملک میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ جمعے ہوگی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ہیں۔ دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں دو امیدواروں ڈاکٹر سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
دونوں امیدواروں نے گزشتہ شام تہران میں اپنے حامیوں کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا اور انہیں اپنے حق میں ووٹ دینے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے دور کے لیے گزشتہ جمعے کو ووٹ ڈالے گئے تھے اور کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد جمع ایک ووٹ حاصل کرنے میں  کامیابی حاصل نہیں کی۔

ٹیگس