بیرون ملک میں بھی دوسرے دور کے صدارتی الیکشن کی ووٹنگ جاری
دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی ایرانی سفارتخانوں اور سفارتی مراکز میں ایران کے صدارتی ا نتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے اور بیرون ملک مقیم ایرانی شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: دیگر ملکوں سے ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ ایران سے وقت اور ٹائمنگ کے فرق کے لحاظ سے مشرق بعید اور جنوبی ایشیا کے ملکوں میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران میں ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی اپنا ووٹ ان ملکوں کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے ڈالٹا شروع کردیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ مشرق بعید کے ملکوں ملیشیا اور چین سمیت جنوبی ایشیا کے ملکوں منجملہ ہندوستان اور پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے ہی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
وہاں مقیم ایرانی شہری ایک ہفتے میں دوسری بار پورے جوش و جذبے کے ساتھ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ یورپ اور امریکا میں ووٹنگ کا عمل ان ملکوں کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے طے ہے۔