Jul ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • برکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے برکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کیے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے برکس کی پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کیے جس میں اراکین کے درمیان تجارتی اور مالیاتی تعلقات کو فروغ دینے اور یکطرفہ پالیسیوں کے مقابلے پر زور دیا گيا ہے۔
اسپیکر محمدباقر قالیباف جو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہیں، اس موقع پر برکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دیگر تمام اسپیکروں کی طرح دستخط کئے۔
قابل ذکر ہے کہ بریکس کے رکن ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کا اجلاس جمعرات کو روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں شروع ہوا ہے۔ برکس پانچ نئی ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتوں، برازیل، چین، روس، ہندوستان اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں جنوری دوہزارچوبیس میں اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب، ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، اتھوپیا اور مصر بھی شامل ہو گئے ہيں ۔

ٹیگس