ایران سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i435399-ایران_سے_پاکستان_کی_درآمدات_میں_اضافہ
ایران سے پاکستان کی درآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئيں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

ایران سے پاکستان کی درآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئيں۔

سحرنیوز/ایران: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار تئیس چوبیس کے مالی سال میں، ایران سے درآمدات میں اٹھارہ فیصد ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ جولائی 2023 سے جون 2024 تک ایران سے درآمدات کا حجم اٹھاسی کروڑ تھا لیکن جون میں ایران سے درآمدات میں، سالانہ بنیاد پر انتالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 2023-24 کے مالی سال میں ایران سے پاکستان کی درآمدات کی سطح ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔