صدرمسعود پزشکیان نے سادہ مگر پروقار تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
منگل کی سہ پہر کو ہونے والی صدرمسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں اعلی سیاسی اور دفاعی حکام کے علاوہ غیر ملکی اعلی وفود کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نےآج 30 جولائی کی شام ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شورای اسلامی) میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں ایران کے اعلی سیاسی اور دفاعی رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر ملکی اعلی سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے اعلی سرکاری وفود نے شریک کی جن میں تاجکستان، ترکمانستان، وسطی افریقہ، شام، سربیا، کیوبا، آذربائیجان، آرمینیا، جارجیا اور گنی بساؤ کے صدور اور وزرائے اعظم جبکہ روس، الجزائر، بیلاروس، قازقستان، ازبکستان، ملائیشیا، عراق، برکینا فاسو، یوگنڈا، کومور، مالی، سری لنکا، سینیگال اور شمالی کوریا کے پارلیمانی سربراہان نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن، میانمار، زمبابوے، کرغزستان، برازیل، مالدیپ اور گیبون کے نائب صدور, نائب وزرائے اعظم اور وزراء نے شرکت کی ہے۔
حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ لبنان، انصاراللہ اور دیگر استقامتی اور جہادی گروہوں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔
بین الاقوامی تنظیموں OIC، APA، ECO، D8، PUIC، ا IORA ور شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز اسلامی جمہوری ایران کے قومی ترانہ سے کیا گیا اور تلاوت کلام مجید کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے خطاب کیا اور مہمانوں کو خیرمقدم کہا اس کے بعد چیف جسٹس نے خطاب کیا، جس کے بعد اسلامی جمہوری ایران کے صدر سے چیف جسٹس نے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے آئین کی دفعہ ایک سو اکیس کے مطابق حلف لیا کہ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے اپنی پوری استعداد اور صلاحیتیں بروئے کار لائيں گے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعدخطاب میں اپنی حکومت کی بنیادی پالیسیوں کی وضاحت کی۔
صدر مملکت نے اپنے خطاب میں خطے کے حالات کا بھی ذکر کیا اور فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت جاری کھنے ور دیا۔