Aug ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • پیرس اولمپکس؛ ایرانی کھلاڑیوں نے تمغوں کا کھاتہ کھول دیا

ایرانی پہلوانوں نے پیرس اولمپکس میں بالآخر اپنے ملک کے لئے تمغوں کا کھاتا کھول دیا اور اپنے پہلے مرحلے میں ایک مطلوب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق اولمپکس دوہزار چوبیس کے گیارہویں دن ایک سو تین کلوگرام کی کیٹیگری میں گریکو رومن کشتی کے ہیوی ویٹ پہلوان امین میرزا زادہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ ستانوے کلوگرام کی کیٹیگری میں کشتی لڑنے والے ایران کے دوسرے پہلوان اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے فی الحال چاندی کا تمغہ اپنے لئے پکا کر لیا ہے۔
ہادی ساروی نے اپنے پہلے میچ میں امریکی پہلوان کو دس ایک سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں وہ قازقستان کے پہلوان کو آٹھ صفر سے مغوب کرنے میں کامیاب رہے اور پھر سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ مصر کے پہلوان سے ہوا تھا جسے انہوں نے چھے صفر سے ہرا دیا۔
فائنل میں ہادی ساروی کا مقابلہ اب آرمینیا کے ورلڈ چیمپیئن آرتور الکسانیان ہوگا۔
دوسری جانب ایران کے راک کلائمبر علی رضا علیپور اپنی شائستہ کارکردگی کی بنیاد پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں اب اُن کا مقابلہ قازقستان کے مایموراتوف سے ہوگا۔

ٹیگس