امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول کا چوتھا دور
امام رضا (ع) بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول کے ایگزیکٹو سکریٹری کے مطابق اس فیسٹیول کے چوتھے دور میں شرکت کےلئے شائقین 21 ستمبر 2024 تک اپنی تخلیقات بھیج سکتے ہیں۔
1. رضوی مضامین اور موضوعات سے متعلق میڈیا پراڈکٹس کی مقدار اور معیار میں بہتری لانا۔
2. بین الاقوامی سطح پر رضوی سیرت و ثقافت اور تعلیمات سے متعلق میڈیا مطالب تیاراور نشر کرنے والوں کی شناخت،ان کے درمیان نیٹ ورکنگ کا قیام اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روابط قائم کرنا۔
3. مختلف ذرائع ابلاغ خصوصاً جدید ذرائع ابلاغ کے تناظر میں امام رضا(ع) کی سیرت اور سوانح حیات سے متعلق میڈیا پروڈکشنز کو عام کرنا اور توسیع دینا۔
4. امام رضا(ع) سے متعلق میڈیا مواد تخلیق کرنے والے پڑوڈیوسرز کے ساتھ تعاون اور ان کے درمیان نیٹ ورکنگ کا قیام۔
5. رضوی سیرت اور تعلیمات سے متعلق میڈیا مواد کوہدفمند اور بامقصد بنانا۔
فیسٹیول کے اہم موضوعاتحضرت امام علی رضا(ع) کی حیات طیبہ
1. بین الاقوامی سامعین اور ناظرین کوحضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا میڈٰیا ذرائع کے ذریعہ تعارف۔
2. بین الاقوامی سطح پر سماجی مسائل کا سیرت رضوی سے حاصل ہونے والے راہِ حل کو میڈیا ذرائع کے ذریعہ پیش کرنا۔
3. امام رضا(ع) کی حیات طیبہ میں حکمرانی اور قیادت کے مفاہیم کو میڈیا فریم کے ذریعہ پیش کرنا۔
4. ’’عالم آل محمد (ع)‘‘ ہونے کی حیثیت سے حضرت امام علی رضا(ع) کی علمی شخصیت کو متعارف کرانے میں میڈیا کا کردار۔
5. حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات میں ’’عورت اور خاندان‘‘ کے رول اور کردار پر میڈٰیا ذرائع سے روشنی ڈالنا۔
6. بین الاقوامی تغیرات کے مدنظر انصاف،اخلاق اور ظلم کے خلاف حضرت امام علی رضا(ع) کے نقطہ نظر کو میڈیا ذرائع کے ذریعہ پیش کرنا۔
7. ذرائع ابلاغ کی نظر سے امام رضا(ع) ،ادیان و مذاہب کے مابین گفتگو اور مختلف اقوام کے مابین تعلقات۔
8. بین الاقوامی سطح پر جدید مسائل جیسے ماحولیاتی مسائل اور انسانی حقوق وغیرہ کی میڈیا کوریج۔
زیارت سے متعلق سفارت کاری
1. حضرت امام علی رضا(ع) کے بین الاقوامی زائرین کو زیارت سے حاصل ہونے والے تجربات کو میڈیا فریم میں لانا۔
2. میڈیا میں بین الاقوامی سطح پر زیارت کی سفارت کاری کے مفہوم اور اس کے استعمال کو اجاگر کرنا۔
3. میڈیا ذرائع کے ذریعہ مختلف ادیان اور اقوام کی نظر میں زیارت کے مفہوم پر روشنی ڈالنا۔
4. آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی سامعین پر زیارت اور اس کے اثرات کو میڈیا ذرائع کے ذریعہ بیان کرنا۔
5. بین الاقوامی سطح پرحضرت امام علی رضا(ع) کے چاہنے والوں کو امام رضا علیہ السلام سے متعلق مقدس مقامات اور ان کی خدمات کو میڈیا ذرائع سے دکھانا۔
6. بین الاقوامی سطح پر حرم امام رضا(ع) کے بین الاقوامی کارناموں اور واقعات کو میڈیا ذرائع کے ذریعہ پیش کرنا۔
رضوی خدمات(سروسز)
1. بین الاقوامی سطح پر آستان قدس رضوی کو سب سے بڑے،غیر سرکاری اور فلاحی کمپلیکس کے عنوان سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس کی خدمات کو متعارف کرانا۔
2. ایران سے باہر رہتے ہوئے حضرت امام علی رضا(ع) کے نام پر اور امام رضا(ع) کی خاطر لوگوں کو خدمات فراہم کرنا۔
3. میڈیا کے ذریعہ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی سامعین کو وقف اور نذر وعطیات کے اثرات اور برکات دکھانا۔
4. بین الاقوامی سطح پر وقف و نذر اور عطیات کے ان کامیاب تجربات کا جن سے آستان قدس رضوی استفادہ کر رہا ہے میڈیا کے ذریعہ تعارف کرانا۔
5. آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی سطح پر وقف اور نذر کرنے والے افراد کے قیمتی تجربات اور بیانات کو میڈیا کے ذریعہ پیش کرنا۔
مشہد مقدس کی پہچان
1. میڈیا کےمشہد الرضا(ع) میں شرفیاب ہونے والے بین الاقوامی زائرین سے حاصل ہونے والے تجربات کوپیش کیا جانا
2. حضرت امام علی رضا(ع) کے مجاورین کی جانب سے زائرین کی بہترین میزبانی کو ’’مشہد الرضا(ع)‘‘ کی شناخت کے طور پر میڈیا کے ذریعہ متعارف کرانا
فیسٹیول کے بین الاقوامی حصے/سیکشنز
1. ڈاکو منٹری2. ٹیزر3. انیمیشن اینڈ موشن گرافکس4. ٹی وی پروگرام5. سوشل میڈیا پر پیج اور چینل6. سوشل نیٹ ورکس پر امام رضا(ع) سے متعلق مواد شائع کرنے کی عوامی مہم7. ’’احیاء امر‘‘ کا خصوصی ایوارڈ
فیسٹیول کے انعامات• فیسٹیول کے ہر سیکشن سے منتخب افراد کو 1000ڈالرز،مشہد مقدس کے سفر کی رقم،فیسٹیول کی مخصوص تندیس اور اعزازی شیلڈ سے نوازا جائے گا۔
فیسٹیول کو میڈٰیا مواد بھیجنے کا طریقہ فیسٹیول کے تمام شرکاء کو فیسٹیول کی سائٹmediafest.razavi.ir پر جا کر رجسٹریشن فارم مکمل کرنا ہوگا۔
نیوز رپورٹ اور سوشل نیٹ ورکس میں صارف کا اکاؤنٹ فقط فائل کی صورت میں اور سائٹ پر موجود لنک کے ذریعہ بھیجا جا سکتا ہے۔ ڈاکو منٹری،ٹیزر،ٹی وی پروگرام اور شارٹ ویڈیو کی فائلز کا حجم زیادہ ہونے اور سائٹ پر اپلوڈ نہ ہونے کی صورت میں، سائٹ پر اپنا نام اور تفصیلات کے اندراج کے بعد دو طریقوں سے اس فائل کو بھیجا جا سکتا ہے
نمبر1: فائل کو فری اپلوڈ کی سہولت فراہم کرنے والی سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے بعد اس کا لنک ٹیلی گرام مسینجر کے نمبر00989035270234 پر بھیجیں یا پھر فیسٹیول کی ایمیل mediafest@info.com پر شرکت کرنے والے کا نام اور فیملی نام کے ساتھ فائل کا عنوان اور متعلقہ سیکشن لکھ کر بھیجیں ۔
نمبر2 : مندرجہ بالا نمبر کے ذریعہ ٹیلی گرام پر بھی اپنی ویڈیو فائل بھیج سکتے ہیں البتہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کا نام اور فیملی نام اور فائل کا عنوان اور متعلقہ سیکشن کا نام لکھنا ضروری ہوگا۔
قابل توجہ ہے کہ فیسٹیول میں شرکت کنندہ کو چاہئے کہ وہ لنک یا مواد کی فائل کو فیسٹیول کے سیکرٹریٹ آفس تک پہنچنے کو یقینی بنائے اور اس مقصد کے لئے ٹیلی گرام نمبر00989035270234 پر میسج کر کے اطمینان حاصل کر سکتا ہے ۔
فیسٹیول کے سیکرٹریٹ آفس کا پوسٹل ایڈریسجمہوری اسلامی ایران، استان خراسان رضوی، مشہد، بولوارسجاد،سجاد1،مرکز ارتباطات و رسانہ آستان قدس رضوی ،دبیر خانہ جشنوارہ رسانہ ای امام رضا(ع)۔پوسٹ کوڈ: 00989187793112رابطہ نمبر: 009851-37642354
فیسٹیول کا ٹائم کلینڈرمیڈیا مواد اور مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ:17 ربیع الاوّل1446،21ستمبر2024(31شھریور1403 شمسی)فیسٹیول کی اختتامی تقریب اور منتخب افراد کا تعارف: رجب المرجب1446،جنوری2024(آخردی ماہ1403 شمسی)
فیسٹیول میں شرکت کی عمومی شرائط
فیسٹیول کے شرکاء کو فیسٹیول کی عمومی اور خصوصی شرائط کی رعایت کرتے ہوئے مقررہ وقت تک اپنا کام یا میڈیا مواد فیسٹیول کے سیکرٹریٹ آفس کو پہچانا ہوگا۔
فیسٹیول کی معلومات،نام اندراج کرانے کا طریقہ کار اور کام بھیجنے کا عمل فیسٹیول سیکرٹریٹ کی ویب سائٹ mediafest.razavi.ir کے ذریعہ انجام پائے گا۔
کسی بھی زبان میں(بشمول فارسی) فیسٹیول کے بین الاقوامی سیکشن میں حصہ لیا جا سکتا ہے ، بشرطیکہ غیرملکی شرکاء کی جانب سے وہ مواد یا مضمون بھیجا جائے یا ایک ایسا بین الاقوامی مضمون یا مواد ہو جو فیسٹیول کے موضوعات کے عین مطابق ہو۔
وہ مضامین یا میڈیا مواد جو 28 شعبان 1446 ، 21 march 2023 (1 فروردین 1402) تا 17 محرم 1446 ، 21 ستمبر 2024 (31 شھریور 1403) تک کسی بھی اخبار،نیوز ایجنسی اور نیوز سینٹرز یا سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہوئے ہوں انہیں فیسٹیول میں شریک کیا جائے گا۔
فیسٹیول کی ویب سائٹ پر کام یا میڈیا مواد کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ذاتی اور میڈیا پروفائل فارم کو مکمل کرنا لازمی ہے۔
فیسٹیول سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے کام، فقط اس کام کے پروڈیوسریا قانونی مالک سے ہی قبول کئے جائیں گے
فیسٹیول کے شرکاء اپنے کام اور میڈیا مواد کو غیر فارسی زبانوں میں بھی بھیج سکتے ہیں۔
فیسٹیول کے شرکاء کو رینک کے حصول کے لئے معزز ججز پینل کے فیصلوں پر اعتماد کرنا ہوگا اور انہیں ماننا ہوگا جن معیاروں کے مطابق کاموں کا جائزہ لیا جائے گا انہیں فیسٹیول کے علمی بورڈ کی جانب سے بعد میں بتایا جائے گا۔
فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کو بھیجا گیا مواد / مضامین واپس نہیں کئے جائیں گے۔
فیسٹیول کے سیکرٹریٹ آفس کو کام یا مواد کے مالکان کے معنوی حقوق کو باقی رکھتے ہوئے اپنے معلوماتی اور ایڈورٹائزمنٹ امور میں استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہو گی۔
جو کام فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کو ناقص تفصیلات کے ساتھ بھیجے جائیں گے انہیں فیسٹیول میں شریک نہیں کیا جائے گا۔ غیر متوقع مسائل کے بارے میں فیسٹیول سیکرٹریٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا۔
تمام کاموں کو فیسٹیول کے کسی ایک یا چند موضوعات کے مطابق ہونا چاہئے
جو کام فیسٹیول کے عناوین اور موضوعات سے متعلق نہیں ہوں گے انہیں فیسٹیول میں شریک نہیں کیا جائے گا۔
مہلت گذرجانے کے بعد بھیجے گئے کاموں کو فیسٹیویل میں شامل نہيں کیا جائے گا
ججزبورڈ اورنگران کمیٹی کا انتخاب آستان قدس رضوی کے میڈیا سینٹر کے ذریعہ انجام پائے گا۔
فیسٹیول میں شرکت کے لئے فارم کو ورک فائل یا شائع شدہ لنک کے ساتھ مکمل کرنا ضروری ہے۔
شرکاء کو فیسٹیول کی ویب سائٹ پر درج معلومات اور اخبار سے آگاہ رہنا ہوگا۔ فیسٹیول کے منتخب کاموں کو ایک دستاویز کی صورت میں شائع کیا جائے گا،واضح رہے کہ سیکرٹریٹ کو موصول شدہ کاموں کا انتخاب کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ منتخب کاموں کی نمائش ،ورکشاپس اور نشستوں کا انعقاد فیسٹیول کے ضمنی کام ہیں جن کے انعقاد کا ٹائم اور جگہ بعد میں فیسٹیول کی ویب سائٹ کے ذریعہ بتائی جائے گی۔
فیسٹیول کی ویب سائٹ کے ذریعہ ہر طرح کی آراء اور تجاویز بھیجی جا سکتی ہیں۔
فیسٹیول میں شرکت کی خصوصی شرائطالف۔ ڈاکومنٹری،ٹیزر،انیمیشن اینڈ موشن گرافکس1. اس حصے میں بھیجے گئے تمام کام اور ویڈیوز رائج فارمیٹ میں ہوں اور ویڈیو ز کی کوالٹی بھی معیاری ہونی چاہئے ۔2. اس حصے میں بھیجے گئے تمام کام فیسٹیول کے موضوعات پر مبنی ہونے چاہئيں ۔
ب۔ سوشل نیٹ ورکس پر پیج یا چینل
1. اس سیکشن میں صارف کے سوشل نیٹ ورکس کے پیج کی لنک رجسڑیشن فارم میں درج کرنا ضروری ہے
۔2. فیسٹیول میں رجسڑیشن کرتے وقت ایڈمین کی مکمل تفصیلات کا اندراج ضروری ہے ۔ ج۔ نیوز رپورٹس، ٹی وی پروگرامز
1. اس سیکشن کے تمام کام 28 شعبان 1446 ، 21 march 2023 (1 فروردین 1402) تا 17 محرم 1446 ، 21 ستمبر 2024 (31 شھریور 1403)کسی نہ کسی سیٹلائیٹ چینل یا سوشل نیٹ ورکس پر نشرکئے گئے ہوں
د- سوشل نیٹ ورکس پر امام رضا(ع) سے متعلق میڈیا مواد نشر کرنے کی عوامی مہم1. اس سیکشن میں آپ میڈیا مواد کو کسی بھی فریم میں بھیج سکتے ہیں فقط شرکاء کو فیسٹیول کے مشخص شدہ موضوعات میں سے کسی ایک موضوع پر اپنی کوئی بھی پوسٹ متعارف کرانی ہو گی اور اسے سوشل نیٹ ورکس اورمیسنجرز پر دیگر شرکاء کے ساتھ مقابلے میں شریک کرنا ہوگا۔2. اس سیکشن میں جتنی پوسٹیں شرکت کریں گی ان سب کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیسٹیول کے کسی نہ کسی ہیش ٹیگ جیسے # امام رضا،# ImamReza اور # الامام_ الرضا سے اپنے مواد میں استفادہ کریں۔
’’احیاء امر‘‘ کا خصوصی ایوارڈ
یہ مخصوص سیکشن ،عالم اسلام میں حضرت امام علی رضا(ع) کے مقدس نام کی زیادہ سے زیادہ ترویج کے لئے رکھا گیا ہے ،قرآن کریم کی تعلیمات کا فروغ اور مکتب اہلبیت(ع) کے احیاء خصوصاً امام رضا(ع) کی حیات طیبہ اور سیرت کے موضوع پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے کوئی بھی معیاری، مؤثراورتعمیری تحریک سے متعلق میڈیا خدمات،پروڈکشن اور میڈیا مواد کو کسی بھی زبان میں اور کسی بھی فریم ورک کے ساتھ فیسٹیول میں ارسال کرسکتے ہيں واضح رہے کہ اس حصے میں کسی بھی فریم ورک یا فارمیٹ میں اپنا میڈیا مواد بھیج سکتے ہیں۔