Aug ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران؛ ہتھیاروں کی نئی کھیپ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے حوالے + تصاویر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو ملنے والی نئے ہتھیاروں کی کھیپ میں جدید میزائل اور ڈرون طیارے شامل ہیں۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو جدید ہتھیاروں کی کھیپ موصول ہوئی ہے جس میں میزائل، ڈرون طیارے اور دیگر دفاعی آلات شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جدید ہتھیاروں کو سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔ ان ہتھیاروں میں کروز میزائل شامل ہیں جو دھماکہ خیز وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ میزائل دشمن کے بحری جہازوں کو پل بھر میں سمندر میں غرق کر سکتے ہیں۔ ان میں درمیانی اور لمبی رینج کے میزائل شامل ہیں جبکہ خودکش ڈرون طیارے، الیکٹرونک وارفئیر سسٹم اور ریڈار نظام بھی بحریہ کے حوالے کیا گیاہے۔

 

ٹیگس