پاکستانی اور افغان زائرین کو براہ راست چذابہ کی سرحد تک پہنچایا جا رہا ہے
پاکستان و افغانستان کے اربعین زائرین کو سرحد سے براہ راست چذابہ پہنچانے کا انتظام کر دیا گيا ہے۔
سحرنیوز/ایران:ایرانی وزارت خارجہ کے پاسپورٹ اور ویزا ڈپارٹمنٹ کے انچارج نے بتایا کہ اس سال یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستانی و افغان زائرین جو ایران سے گزرتے ہوئے اربعین حسینی میں شرکت کریں گے انہیں اپنے اپنے ملک سے براہ راست چذابہ کی سرحد تک پہنچایا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے پاسپورٹ اور ویزا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عباس احمدی نے اربعین ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران میں مقیم غیر ملکی زائرین کے لیے اربعین حسینی (ع) میں شرکت کے حوالے سے عراق کے تعاون سے فراجہ کی طرف سے مخصوص پاسپورٹ یا دفترچه خادم جاری کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پہ وہ اربعین میں شرکت کے لیے جا سکتے ہیں۔
اربعین میں شرکت کے لیے ایران سے گزرنے والے غیر ملکی زائرین کے اعدادوشمار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 25 ہزار پاکستانی زائرین ریمدان اور میرجاوہ کی سرحدوں سے اربعین حسینی (ع) میں شرکت کے لیے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔
احمدی نے مزید کہا کہ پاک ایران سفارت خانوں میں ضروری انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ اربعین حسینی (ع) کے زائرین کے لیے باآسانی سے ویزے جاری کیے جا سکیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اربعین حسینی (ع) کے زائرین کے لیے ایران اور عراق مفت ویزے جاری کررہی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے پاسپورٹ اور ویزا ڈپارٹمنٹ کے انچارج نے بتایا کہ اس سال یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک بالخصوص پاک افغان زائرین جو ایران سے گزرتے ہوئے اربعین حسینی میں شرکت کریں گے انہیں اپنے اپنے ملک سے براہ راست چذابہ کی سرحد تک پہنچایا جائے گا۔
احمدی نے واضح کیا کہ اس فیصلے سےغیر ملکیوں کو داخلے کی سرحدوں پر انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ براہ راست چذابہ بارڈر جا سکیں گے۔
احمدی نے عراق میں ایران کے نمائندہ دفاتر کی طرف سے اربعین حسینی (ع) کے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کربلا، نجف، سامراء، نجف کے ہوائی اڈے، حلہ شہر اور خسروی کے حسینیہ علاقے میں 24 گھنٹے عارضی دفاتر خدمات انجام دینگے۔
ہیلپ لائن 128 بھی عراقی حکومت کے تعاون سے شروع کی گئی ہے اور ایرانی زائرین عراق میں داخل ہوتے ہی ہمراہ اول اور ایرانسل کی سم سے بغیر کوڈ حاصل کیے 128 ڈائل کر کے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمانڈ روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔