یکطرفہ جبری اقدامات "انسانیت کے خلاف جرم" کے زمرے میں آتے ہیں: ایرانی وزرات خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یکطرفہ جبری اقدامات "انسانیت کے خلاف جرم" کے زمرے میں آتے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 79/293 کے مطابق 4 دسمبر کو "یکطرفہ جبر کے خلاف بین الاقوامی دن" قرار دیا گیا ہے جبکہ دسمبر 1986 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 41/128 کے تحت "حق خودارادیت سے متعلق اعلامیہ" بھی جاری کیا گیا تھا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا یکطرفہ جبری اقدامات میں، یعنی اقتصادی، مالیاتی اور بینکنگ پابندیاں، بنیادی انسانی حقوق، بشمول ترقی کے حق، نیز زندگی کے حق، صحت کے حق اور تعلیم کے حق کی خلاف ورزی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی پوری آبادی کی صحت اور زندگی کو نشانہ بنانے والے یکطرفہ جبری اقدامات کو "انسانیت کے خلاف جرم" سمجھا جاتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران سمیت ترقی پذیر ممالک کے عوام کے خلاف غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیاں لگا کر انسانیت کے خلاف ایسے جرائم کے ارتکاب کرنے والے امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok