Dec ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ  شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ بڑے پیمانے پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی وسیع پیمانے پر فائرنگ کے ساتھ شروع ہوا۔
سپاہ کی بحریہ کی مشقوں کے اس مرحلے میں قدر ایک سو دس ، قدر تین سو اسّی کروز اور تین سو تین بیلسٹک میزائلوں کو ملک کے اندر نہایت گرائی والے بعض مقامات سے پہلے سے طے شدہ اہداف پر فائرکیا گیا۔

ان میزائلوں نے بحیرہ عمان میں پہلے سے طے شدہ تمام اہداف کو بیک وقت نشانہ بنا کر انتہائی درستگی کے ساتھ تباہ کر دیا۔
فوجی مشقوں کے اس مرحلے میں میزائل فائر کرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی ڈرون سسٹم نے بھی دشمن کے مصنوعی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور انھیں تباہ کرنے میں کامیاب رہے 
اس کے ساتھ ہی مشقوں کے اس حصے میں، بحری جہازوں پر تعینات ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایرانی ساحلوں اور تیز رفتار بوٹوں و جہازوں پر حملے کا ارادہ رکھنے والےاہداف کا مقابلہ کرنے کی سنگین مشقیں انجام دے رہے ہیں 
 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

جنگی سسٹم کا استحکام اور فرضی جنگی حالات میں دشمن کے الیکٹرانک وارفیئر کا مقابلہ کرنا اس مشق کے اہم ترین اہداف میں سے ہے، جو خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور ایرانی جزائر کے آبی حدود میں کی جا رہی ہے۔

ٹیگس