Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول کا چوتھا دور

بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول امام رضا (ع) کو میڈیا مواد بھیجنے کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول امام رضا علیہ السلام کے چوتھے دورے کے ایگزیکٹیو سیکرٹری نے بتایا کہ اس میڈیا فیسٹیول کا آغاز جون سے ہوا تھا جس میں شرکت کی آخری تاریخ 21 اگست 2024 تھی جو کہ ایام اربعین میں پڑ رہی تھی اور اسی طرح شرکت کرنے والوں کی متعدد درخواستوں کی وجہ اس میں شرکت کی تاریخ مزید ایک مہینے کے لئے بڑھا کر 21 ستمبر2024 کر دی گئی۔
جناب وحدت عماد نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈیا فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد امام رضا علیہ السلام سے متعلق موضوعات پر میڈیا پروڈکشن کی مقدار اور معیار میں بہتری لانا، بین الاقوامی سطح پر رضوی سیرت و ثقافت سے متعلق میڈیا مواد نشر کرنے والوں اور پروڈیوسرز کی شناخت اور ان کے درمیان نیٹ ورکنگ کا قیام، مختلف ذرائع ابلاغ خصوصاً جدید میڈیا ذرائع کے ذریعے رضوی سیرت سے متعلق پروڈکشنز کو فروغ دینا ہے۔
جناب عماد نے بتایا کہ اس میڈیا فیسٹیول کے چھ اصلی حصے ہیں، جن میں رضوی طرز زندگی، زائر و زیارت، وقف و نذر، رضوی سروسز، مشہد الرضا (ع) کی پہچان اور جہاد بیان شامل ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بتایا کہ جن موضوعات پر آپ میڈیا مواد یا مضامین بھیج سکتے ہیں ان میں تجزیاتی اور نیوز میڈیا، ورچوئل اسپیس، ڈاکو منٹری، ٹیزر، انیمیشن اینڈ موشن گرافکس، تصویری رپورٹ، ٹی وی پروگرام، سوشل نیٹ ورکس پر پیج یا چینل اور سوشل نیٹ ورکس پر امام رضا علیہ السلام سے متعلق میڈیا مواد شائع کرنے کی عوامی مہم شامل ہیں۔
چوتھے میڈیا فیسٹیول امام رضا علیہ السلام کے ایگزیکٹیو سیکرٹری نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس میڈیا فیسٹیول میں فیصلے کے لئے ملک کے نامور میڈیا پرسنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موصول شدہ میڈیا مواد اور مضامین کا دو مراحل میں جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ججز کے توسط سے بہترین آثار کا انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ میڈیا فیسٹیول سے متعلق معلومات حاصل کرنے، نام اندراج کروانے، میڈیا مواد اور مضامین بھیجنے کے ساتھ ساتھ منتخب افراد کے نام جاننے کے لئے فیسٹیول کی سائٹ mediafest.razavi.ir پر رجوع فرمائیں۔

ٹیگس