Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کی نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ 20 مارچ سے شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی پانچ مہینے میں، 15 پڑوسی ملکوں کے ساتھ نان پیٹرولیئم اشیا کی تجارت میں 16 فیصد اضافہ ہوا اوراس کی سطح 26 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ محمد رضوانی فر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے پانچ مہینے میں پندرہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ وزن کے لحاظ سے چار کروڑ پینتیس لاکھ اناسی ہزار ٹن کی تجارت ہوئی جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں سب سے زیادہ تجارت پانچ پڑوسی ملکوں، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، عراق، پاکستان اور روس کے ساتھ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں ایران نے پاکستان کے ساتھ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی نان پیٹرولیئم اشیا کی تجارت کی ہے۔

ٹیگس