Aug ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق کے مقدس مقامات کے متولیوں کو زائرین کی میزبانی پر حرم امام رضا (ع) کے متولی کی جانب سے خراج تحسین

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے عراق کے مقدس مقامات اور مزارات کے متولیوں سے ملاقات کے دوران چہلم امام حسین علیہ السلام پر کئے گئے اقدامات اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہترین انداز میں میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے جو اربعین ملین مارچ شرکت کرنے کے مقصد عراق گئے تھے،  حرم امام حسین (ع)، حرم حضرت علی (ع)، حرم حضرت عباس (ع)،حرم کاظمین (ع) اور حرم عسکرین (ع) کے متولیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران انہوں نے ان مقدس مقامات کے متولیوں کا زائرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے لاکھوں محبان اہلِ بیت علیہم السلام کی اربعین ملین مارچ میں شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے مقدس مقامات دونوں ممالک کے مابین اتحاد و یکجہتی کا باعث ہیں، ائمہ معصومین علیہم السلام کے حرمہائے مطہر کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران و عراق دو طاقتور اور قدیمی تہذیب کے حامل ملک ہیں کہا کہ بہت سارے ممالک کے پاس اس طرح کی تہذیب اور اقتدار نہیں اس لئے وہ ان دو ممالک کے اتحاد سے خوف کھاتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے عتبات عالیات کی عوامی ہدایت میں اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماجی اثاثہ میں عتبات عالیات کے مؤثر کردار کا ایک واضح نمونہ اربعین امام حسین علیہ السلام ہے جو عالم اسلام کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے عراق کی مہمان نواز قوم اور حکومت کا زائرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے مزید یہ کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کے محبوں کا سب سے بڑا اجتماع عراق کے سکورٹی اداروں، عراقی پولیس اور حشد الشعبی کے تعاون کے ساتھ ساتھ ایران و عراق کے موکب داروں کی باہمی کاوشوں سے منعقد ہوا۔

ٹیگس