حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت، مشہد مقدس میں دسیوں لاکھ ایرانی اور غیرملکی زائرین کی عزاداری
ایران سمیت دنیا بھر میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے ایران کے دیگر شہروں اور قریوں کے علاوہ دوسرے ملکوں کے زائرین کی بڑی تعداد بھی مشہد مقدس پہنچی ہے۔
مشہد مقدس سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بارگاہ رضوی اور اس کے اطرف کی سڑکیں آپ کے سوگواروں اور زائرین سے مملو ہیں۔
گزشتہ رات شہادت کی مناسبت سے خادمین امام علی رضا علیہ السلام نے خطبہ خوانی کی مجلس برپا کی جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین نے بھی شرکت کی۔ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے مشہد مقدس پہنچنے والے غیر ملکی زائرین میں پاکستان اور ہندوستان کے دسیوں ہزار زائرین بھی شامل ہیں۔
اربعین حسینی میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جانے والے پاکستان، افغانستان اور ہندوستان کے زائرین کی بڑی تعداد واپسی میں مشہد مقدس میں امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے بعد وطن واپس جاتی ہے۔ اس کے علاوہ عراق اور دیگر ملکوں کے زائرین بھی فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے مشہد مقدس پہنچتے ہیں۔
مشہد مقدس میں ملکی اور غیر ملکی زائرین کی میزبانی اور ان کے قیام و طعام کے لئے سیکڑوں کی تعداد میں موکب اربعین حسینی کے بعد ہی کام کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دسیوں ہزار سوگوار اور زائرین نیشاپور سے پیدل مارچ کرکے مشہد مقدس پہنچتے ہیں جن میں غیر ملکی زائرین بھی شریک ہوتے ہیں۔ گزشتہ رات لاکھوں سوگواروں نے روضہ مبارک کے اندر، اس کے صحنوں اور اطرف کی سڑکوں پر عزاداری اور سینہ زنی میں گزاری اور نماز صبح کے بعد سے ہی ماتمی دستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اس وقت بھی جاری ہے۔