Sep ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • پیرس پیرالمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

پیرس کے پریڈ فیلڈ مقابلوں میں ایف الیون کلاس کے ویٹ تھرو سیکشن میں ایران کے کھلاڑیوں نے پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا۔

سحر نیوز/ ایران: پیرس کے پریڈ فیلڈ مقابلوں میں ایف الیون کلاس کے ویٹ تھرو کے یہ مقابلے کل رات اسٹیڈ فرانس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں ایران کی جانب سے امیر حسین علی پور اور مہدی اولاد نے حصہ لیا جبکہ مختلف دیگر ملکوں کے چھے اور کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ ایران کے امیر حسین علی پور نے جنھوں نے جاپان کے دو ہزار چوبیس کے عالمی مقابلوں اور دو ہزار بائیس کے پیرا ایشین گیمز ہانگزو میں سونے کے تمغے حاصل کئے تھے پیرس کے پریڈ فیلڈ مقابلوں میں ایف الیون کلاس کے ویٹ تھرو کے ان مقابلوں میں بھی پہلا مقام اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ ایران کے ہی مہدی اولاد نے دوسرا مقام حاصل کیا۔

مہدی اولاد نے ٹوکیو کے پیرا ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ اور ڈسکس تھرو میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ مہدی اولاد نے اسی طرح دو ہزار انیس کے عالمی مقابلوں میں سونے اور کانسی اور جکارتا کے ایشین مقابلوں میں سونے کے دو تمغے حاصل کئے تھے۔ اس طرح ایران نے پیرس پیرالمپیکس میں اب تک 12 تمغے حاصل کئے ہیں۔

ٹیگس