Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • صدر ایران کی نجف اشرف اور کربلا کے روضہائے مقدس کی زیارت + ویڈیو

صدر ایران نے اپنے دورہ عراق کے دوران نجف اشرف اور کربلائے مقدس کے روضہائے مقدسہ کی زیارت کی۔

سحرنیوز/ایران: عراق کے دورے کے دوران صدر ایران مسعود پزشکیان نے نجف اشرف میں حضرت امیر المومنین کے روضہ پر حاضری دی۔ عراق کے دورے کے دوسرے دن صدر مسعود پزشکیان نے روضہ امام علی علیہ السلام کی زیارت کی۔

اس سے قبل صدر ایران کربلا پہنچے اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضہائے مقدس کی زیارت کی۔

ایرانی صدر کے شہر کربلا پہنچنے کے بعد کربلا کے گورنر نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور گورنر کے ساتھ ہی وہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضہائے مقدس کی زیارت پر گئے۔
واضح رہے گزشتہ روز صدر ایران، عراقی کردستان کے سلیمانیہ گئے تھے اور انہوں نے وہاں کے مقامی حکام سے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

ٹیگس