روس کو بیلیسٹک میزائل فراہم کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں، ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i436988-روس_کو_بیلیسٹک_میزائل_فراہم_کرنے_کے_دعوے_جھوٹے_ہیں_ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کے دعووں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۴ Asia/Tehran
  • روس کو بیلیسٹک میزائل فراہم کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کے دعووں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے اپنے ایک بیان میں روس کو بیلیسٹک میزائلوں کی فراہمی کے یورپی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے جھوٹے اور بےبنیاد ہیں اور ہماری نصیحت ہے کہ یورپی یونین غلط معلومات کی بنیاد پر ایران کے خلاف الزام تراشی سے گریز کرے۔