ایران: کوئلے کی کان میں حادثہ، 35 افراد جاں بحق 3 روزہ سوگ کا اعلان
Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
ایران کے علاقے طبس میں کوئلے کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے صوبے جنوبی خراسان کے گورنر کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد باون ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سترہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بی اور سی سرنگوں میں میتھان گیس لیکیج ہونے کی بنا پر وہاں کام کر رہے مزدوروں کا دم گھٹنے لگا اور 35افراد جاں بحق اور سترہ افراد بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔
ایران کے صوبے جنوبی خراسان کے گورنر نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس المناک سانحہ پر صوبے جنوبی خراسان میں 3 روزکے عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔