Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران ورلڈ بیچ کبڈی کا چیمپیئن

پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپیئن شپ ایران نے جیت لی۔

سحرنیوز/ایران: پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپیئن شپ ایران کے شہر بندرانزلی میں جمعرات سے شروع ہوئی جس میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں ایران کا مقابلہ پاکستان سے ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں ایران نے یہ فائنل مقابلہ چوانتیس کے مقابلے میں اکتالیس پوائنٹ سے جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان نے دوسری جبکہ کینیا اور عراق کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپیئن شپ میں ایران پاکستان نیپال ترکمنستان لبنان عراق ڈنمارک جرمنی کینیا اور فلسطین کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ٹیگس