ایران کے وزیرخارجہ بیروت پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437617-ایران_کے_وزیرخارجہ_بیروت_پہنچ_گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی خطے کی صورت حال کے بارے میں لبنان کے اعلی حکام سے بات چیت کے لیے بیروت پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ بیروت پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی خطے کی صورت حال کے بارے میں لبنان کے اعلی حکام سے بات چیت کے لیے بیروت پہنچے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ پارلیمنٹ کے دو ارکان اور ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ بھی بیروت پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے دس ٹن خوراک اور ادویات کی کھیپ بھی لبنان بھیجی ہے۔