ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف بیروت پہنچ گئے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437856-ایران_کے_اسپیکر_ڈاکٹر_قالیباف_بیروت_پہنچ_گئے_ویڈیو
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، لبنانی پارلمینٹ کے اسپیکر کی دعوت پر بیروت پہنچے ہیں۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، لبنانی پارلمینٹ کے اسپیکر کی دعوت پر بیروت پہنچے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلمینٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف آج لبنانی پارلمینٹ کے اسپیکر کی دعوت پر لبنان پہنچے ہیں۔ انہوں نے لبنان پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام ہمیشہ کی طرح لبنانی عوام، حکومت اور مزاحمت کے شانہ بشانہ کھڑے ہيں اور سخت ترین حالات میں ان کے ساتھ ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قالیباف لبنان سے بین الپارلیمانی یونین سمٹ (IPU) میں شرکت کے لیے جنیوا جائيں گے۔