دشمن کے ہر غلط اقدام کا منہ توڑ جواب دینے میں پوری طرح تیار ہیں، جنرل حاجی زادہ
Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ہماری آنکھیں کھلی ہوئی ہیں اور ہم دشمن کو اس کے ہر غلط اقدام کا پشیمان کردینے والا جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔
سحرنیوز/ایران: جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 2 منحوس اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کو کمترین سزا دینے کےلئے، حکام کے متفقہ فیصلے سے انجام دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئرو اسپیس فورس اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سبھی مسلح افواج کھلی آنکھوں کے ساتھ پوری طرح ہوشیار اور آمادہ ہیں اور اس سرزمین اور اس کی سرحدوں کے خلاف دشمنوں کی ہر جارحیت کی صورت میں ان کے بوسیدہ پیکرپر ایسا کاری وار لگانے کے لئے تیار ہیں جو ان کو پشیمان کردے گا۔