Oct ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • نئی یورپی پابندیوں پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہنگری کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ملک کے بعض قانونی اداروں کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں پر احتجاج کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ہنگری کے سفیر جیلو پیٹو  کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے یورپی یونین کے حالیہ فیصلے کے خلاف ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں جیسے غیر قانونی اور جبری ہتھکنڈوں کا سہارا لینا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
اس موقع پر تہران میں ہنگری کے سفیر نے کہا کہ وہ ایران کے سرکاری احتجاج کو اپنی متعلقہ حکومت تک پہنچائیں گے۔

ٹیگس