Oct ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ مصر، مصری حکام کے ساتھ علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے قاہرہ میں مصر کے صدر اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات و گفتگو کی ہے

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے مصری صدر سے ملاقات میں علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیرخارجہ اور مصری حکام نے اپنی ملاقاتوں کے دوران غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور لبنان کے خلاف جنگ بند ہونے، پناہ گزینوں کی مدد اورصیہونی حکومت کی جنگ کا دائرہ بڑھنے سے روکنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مصری حکام نے ایران کے سفارتی اقدامات کا بھی خیرمقدم کیا اور فریقین نے فلسطین، لبنان اور شام کے عوام کے مسائل و پریشانیوں کو ختم کرنے کے لئے عالمی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ صلاح و مشورہ جاری رکھنے اور صیہونی حکومت کی جنگ و جارحیت کا دائرہ بڑھنے سے روکنے پر زور دیا۔ ایران و مصر کے وزرائے خارجہ نے اپنی علیحدہ ملاقات کے دوران بھی علاقے بالخصوص غزہ و لبنان میں جنگ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاوزیرخارجہ سید عباس عراقچی، لبنان کے خلاف صیہونیوں کے جرائم رکوانے کے لئے اس سے قبل شام، سعودی عرب، قطر، عراق، عمان اور اردن کے دورے پر تھے۔

ٹیگس