برکس کے ذریعے مغرب کی اجارہ داری ختم کرنے کا عزم، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں حاکم مغربی نظام کے مقابلے میں برکس متبادل پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آرہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے برکس کو دنیا پر حاکم مغربی نظام کا بہتر متبادل قرار دیا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برکس میں شامل ممالک مغربی نظام کے خلاف نیا نظام لانے پر متحد ہیں۔ عراقچی نے کہا کہ برکس کے اراکین ایسا نظام بنا رہے ہیں جو دنیا کو مغرب پر منحصر ہونے سے نجات دے۔ یہ اقتصادی شعبے کے ساتھ سیاسی اور دفاعی امور میں بھی موثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ برکس اپنا بینکی نظام لا رہا ہے۔ دنیا کے تقریبا تیس ممالک اس تنظیم میں شمولیت پر مائل ہیں۔ روس میں ہونے والے اجلاس میں مزید دس ممالک کی شمولیت پر مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر پزشکیان برکس اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ روس، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے سربراہان سے بدھ کو ملاقات طے ہے۔
یاد رہے کہ تنظیم کے سولہویں سربراہی اجلاس کے سلسلے میں روسی شہر کازان میں موجود ہیں۔ صدر پزشکیان اجلاس سے آج بدھ کو خطاب کریں گے۔