تہران کے اطراف میں دھماکے ائیر ڈیفنس سسٹم کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئے، ائیر ڈیفنس سسٹم تہران
Oct ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئرڈیفنس نے صیہونی حملے کو ناکام بنادیا۔
سحرنیوز/ایران: صیہونی مجرم اور غیرقانونی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی عہدے داروں کی جانب سے دیے جانے والے انتباہات کے باوجود، اس جعلی حکومت نے کشیدگی بڑھاتے ہوئے، تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں کے بعض فوجی مراکز پر جارحیت کی کہ جس کا ملک کے جامع فضائی دفاعی نظام نے مقابلہ کیا اور ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔ بعض جگہوں پر انتہائی محدود پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ایران کے ایئرڈیفنس مرکز کی جانب سے دشمن کے افواہوں کو نظر انداز کرنے اور ایران کے رسمی خبررساں مراکز سے خبر حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔