Oct ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈشن کی کتابیں دنیا کی 11 مختلف زبانوں میں اشاعت

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن حضرات معصومین(ع) خصوصاً حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات اور طرز زندگی کو فروغ دینے کا بہترین دینی،ثقافتی اور علمی مرکز ہے۔ اسی مرکز میں دنیا کی 11 مختلف زبانوں میں کتابیں شائع ہوئیں۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ تصانیف مختلف موضوعات جیسے حدیث سلسلۃ الذہب، آداب زیارت امام رضا(ع)، زیارت کی ثقافت اور زائر وغیرہ سے متعلق ہیں جنہیں دنیا کی گیارہ زندہ زبانوں بشمول فرانسیسی،انگلش،تاجک،عربی،روسی،ھاؤسائی،اردو،آذری،جرمن اور بنگالی و غیرہ میں نشر کیا گیا ہے۔ ذیل میں قارئین کےلئے اس مرکز کی جانب سے مختلف زبانوں میں شائع کی جانی والی چند کتابوں پر تبادلہ خیال کریں گے:ھاؤسائی زبان میں کتاب ’’سفر با خورشید ‘‘ کا ترجمہ اور اشاعت
پیغمبر اکرم(ص) اور آئمہ معصومین(ع) ہمیشہ اپنے پیروکاروں اور ماننے والوں کےلئے علمی نمونہ رہے ہیں اور اپنے طرز عمل سے اہل ایمان کی راہنمائی کرتے آئے ہیں، قارئین کو حضرات معصومین(ع) کے طرز زندگی سے روشناس کرانے کے لئے کتاب ’’سفر با خورشید‘‘ تحریر کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ کتاب جناب محمد تقی فعالی کے توسط سے تحریر کی گئی جس کا افریقی اور ایشیائی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ 
کتاب ’’آداب زیارت امام رضا(ع)‘‘ چند نمایاں کتابوں میں سے ایک ہے جس میں حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی زیارت کے آداب اور اہداف و مقاصد بیان کئے گئے ہیں۔
’’امام رضا(ع) امام ہشتم شیعیان‘‘ یہ بھی ایک کتاب کا عنوان ہے جس کا ترجمہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں یورپین زبانوں کے ترجمہ کرنے والے گروپ نے کیا ہے۔ اس کتاب میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ، اخلاقی خصوصیات، سماجی اور علمی پہلوؤں سمیت دیگر مذاہب کے دانشوروں کے ساتھ مناظرے اور امام(ع) کی شہادت وغیرہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
’’حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) امام رافت و معرفت‘‘ کتاب میں امام رضا(ع) کی زندگی،امامت،اخلاقی و سیاسی شخصیت اور دوسرے مذاہب کے ساتھ مناظرات کو بیان کیا گیا ہے۔
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو زبان میں شائع کی جانے والی کتب کا تعارف کتاب ’’ فضیلت زیارت رضوی‘‘ کو دو زبانوں اردو اور آذری میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ’’آرامگاہ ہائے خاندان پاک پیامبر(ص)‘‘،’’آئینہ الفت‘‘،’’ تاریخ اسلامی؛ درس ہا و عبرت ہا‘‘ وغیرہ کتابوں کا بھی اردو میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ کتاب ’’تاریخ اسلامی؛ درس ہا و عبرت ہا‘‘ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد تقی مدرسی کی کتاب (التاریخ الاسلامی دروس و عبر) کا ترجمہ ہے۔

ٹیگس