Nov ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ماورائے عدالت قتل پر عالمی ادارے کی خاموشی پر ایران کی تنقید

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں لبنان میں مقیم ایرانی شہری معصومہ کرباسی اور ان کے شوہر کی شہادت کے بعد اس بین الاقوامی ادارے کے ماورائے عدالت قتل پر خصوصی رپورٹر کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے اور سفیر علی بحرینی نے اقوام متحدہ کے ماورائے عدالت قتل پر خصوصی رپورٹر موریس ٹیڈبال بینز کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ دو ایرانی شہریوں معصومہ کرباسی اور ڈاکٹرعلی حیدری کی شہادت پر اس ادارے نے خاموشی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ یہ دونوں ایرانی شہری لبنان میں انسان دوستانہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے-

علی بحرینی نے ماورائے عدالت قتل سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر سے یہ اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کو ثبت کرنے میں فعال رویہ اختیار کرے، اور اس جارح حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ بنائے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرے۔

اس رپورٹر نے حالیہ مہینوں میں غزہ اور لبنان کے نہتے لوگوں کے قتل عام کے تعلق سے صیہونی حکومت کے جرائم پر معنی خیز خاموشی اختیار کی، جس سے اس بات کا انکشاف ہوتا ہے کہ اس کا مشن مغربی ممالک کے سیاسی مقاصد کی تکمیل کی راہ میں ہے.

ٹیگس