Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • شہداء کے اہل خانے کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف حالیہ جارحیت میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف حالیہ جارحیت میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صیہونی حکومت اسلام کی خبیث ترین دشمن ہے اور اس سے براہ راست مقابلے میں ان عزیزوں کی شہادت بہت قابل قدر اور اہم ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ان شہیدوں کے مرتبے کو اعلیٰ بتاتے ہوئے فرمایا کہ سبھی شہداء پروردگار کے جوار میں ممتاز مرتبے پر فائز اور الہی نعمتوں سے مالامال ہیں لیکن صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں، جو اسلام کی سب سے خبیث دشمن ہے، ملک و قوم کے دفاع میں ان عزیزوں کی شہادت، نمایاں اور اہم ہے۔

ٹیگس