ایران کے اسپیکر کا "مکتب نصراللہ" کے زیرعنوان منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب
ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت نے ثابت کردیا کہ جرائم پیشہ صیہونی گینگ سے سازباز بے فائدہ ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسپیکر پارلیمان ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے "مکتب نصراللہ" کے زیرعنوان منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب میں کہا کہ اس شہادت نے ثابت کردیا کہ جرائم پیشہ صیہونیوں سے سازباز بے فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس شہادت سے ہم کیسے گوہر نایاب سے محروم ہوگئے ہيں۔ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت نے ان کے جہنمی قاتلوں کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کردیا اور اسی کے ساتھ یہ بھی ثابت کردیا کہ صیہونیوں کے دہشت گرد شیطانی گروہ سے سازباز کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے ہی حماس کے مجاہدین کے ساتھ تھے اور ان کا ماننا تھا کہ صیہونیوں کے خلاف مجاہدت جتنی قانونی ہے، اتنی قانونی کوئی بھی جنگ نہيں ہے۔
ایران کے اسپیکر نے کہا کہ حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ نے کبھی نہیں کہا کہ طوفان الاقصی صرف فلسطینیوں یا سنیوں کا مسئلہ ہے، بلکہ انہوں نے اس کو استقامتی محاذ، اسلام اور انسانیت کا مسئلہ قرار دیا اور پوری قوت کے ساتھ حزب اللہ کو میدان میں اتارا اور خود کو بھی استقامتی اقدار پر قربان کردیا۔ ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی نہ صرف مغربی ایشیا بلکہ پوری دنیا میں امن و ثبات کے عامل تھے۔