Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • عنقریب ایٹمی مذاکرات کا آغاز، وزیر خارجہ نے عندیہ دے دیا

ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے عنقریب ایٹمی مذاکرات کے آغاز ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی نے ہفتے کی شب براہ نشر ہونے والی ایک گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک ایٹمی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ مذاکرات ہم جلد ہی شروع کر سکتے ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی موضوع کے حوالے سے آئندہ ایک برس بڑا حساس اور پیچیدہ ہوگا تاہم ایران ہر سیناریو کے لئے آمادہ ہے۔

انہوں نے علاقائی ممالک کے اپنے حالیہ دوروں کے حوالے سے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد مزاحمتی محاذ کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سب کے سامنے آشکار کرنا ضروری ہو گیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری تھا کہ ہم میدان میں سرگرم عمل رہتے ہوئے مزاحمتی محاذ بالخصوص حزب اللہ میں جدوجہد میں مصروف اپنے بھائیوں کو اطمینان دلائیں کہ ایران بدستور ان کا حامی اور پشت پناہ ہے۔

امریکہ کی نئی حکومت کی کابینہ کے ممکنہ چہروں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ ایران نے واضح کیا کہ تہران کے لئے یہ باتیں اہمیت نہیں رکھتیں اور وہ اپنے مفادات کے پیش نظر اپنی پالیسی کا تعین کرتا ہے۔

ٹیگس