Nov ۱۸, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کی نینوٹیکنالوجی کی ٹیم نے ملائیشیا میں بھی اپنا لوہا منوا لیا

ایران کی اصفہان پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی ٹیم نے ملائیشیا کے نینوٹیکنالوجی کے دوسرے اولمپیاڈ (INO 2024) کا گولڈ میڈل اور "بہترینوں کے بہترین" کا ایوارڈ جیت لیا

سحرنیوز/ایران:اصفہان صنعتی یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق، یہ ٹیم ایران کے نمائندے کی حیثیت سے اس اولمپیاڈ میں شامل ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، اس ٹیم کا منصوبہ "سورج کی روشنی کی مدد سے ہائڈروجن ایندھن کی پیداوار" پر مشتمل تھا جسے ملائیشیا میں منعقد ہونے والے اولمپیاڈ کا گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔

ایران کی اصفہان صنعتی یونیورسٹی کی ٹیم "مٹیریئل انجنیئرنگ" کے ڈاکٹریٹ کے طالب علم حمید رضا قربانی، اسی شعبے کے پوسٹ گریجویشن اسٹوڈنٹ نیما دہقان اور ڈاکٹورل ایڈوائزر مسعود عطاپور پر مشتمل تھی۔

اس اولمپیاڈ میں ایران، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ اور تائیوان کی ٹیمیں موجود تھیں۔ اس دو روزہ اولمپیاڈ میں ہوا، سولر، ایٹم، آبی، جیو تھرمل، بایوماس اور ہائیڈروجن سے حاصل شدہ توانائی میں نینوٹیکنالوجی کے استعمال پر مشتمل تحقیقات کو شامل کیا گیا تھا۔

اصفہان یونیورسٹی کے اس منصوبے کو ایران کی پندرہ یونیورسٹیوں کی بہترین تحقیقات کے مابین بہترین تحقیق کے طور پر انتخاب کیا گیا تھا۔

 

اس منصوبے کے تحت نینوپینل کے ذریعے سورج کی روشنی کو حاصل اور مشین میں موجود پانی کو ہائیڈروجن میں تبدیل کر دیا جائے گا جو کہ ایک انتہائی مفید ایندھن ہے جس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

 

نینوٹیکنالوجی کے اولمپیاڈ کا پہلا دور سن 2018 میں تہران میں منعقد ہوا تھا جس میں تائیوان، ملائیشیا، روس، جنوبی کوریا، جرمنی اٹلی، برطانیہ اور ایران نے شرکت کی تھی۔

 

ٹیگس