یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ، ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ برائے پارلیمانی، قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرار داد کے جواب میں جدید اور پیشرفتہ ترین سینٹری فیوج مشینوں سے کام لے رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ہم نے افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرس کی قرار داد کے جواب میں جدید اور پیشرفتہ ترین سینٹری فیوج مشینوں سے کام لے رہا ہے۔
بہروز کمالوندی نے کہا کہ محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ انجینیئر محمد اسلامی نے گزشتہ رات ہی ضروری احکامات صادر کردیئے اور ہم نے بھی ان احکامات پر عمل درآمد کو حتی آج کے لئے بھی نہیں ٹالا بلکہ اسی وقت کام شروع کردیا۔