ایرانی بحریہ مزید طاقتور، سبلان ڈسٹرائر کی آپریشنل صلاحیتوں میں چار گنا اضافہ
Nov ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے سبلان ڈسٹرائر کی صلاحیتوں میں چار گنا اضافہ ہونے اور اسے سولہ کروز میزائلوں سے لیس کئے جانے کی خبر دی ہے
سحرنیوز/ایران: ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سبلان ڈسٹرائر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس کے تحت اس کی آپریشنل صلاحیتوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے
ایڈمیرل شہرام ایرانی کے مطابق سبلان ڈسٹرائر کو سولہ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی رونمائی کی جائے گی.
گذشتہ برس ایسی رپورٹیں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ سبلان ڈسٹرائر کو بارہ کروز میزائلوں سے مسلح کیاگیا ہے ۔
سبلان ڈسٹرائر کی میزائلی صلاحیتوں میں اضافہ اس کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔