Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • چھٹی عالمی کانفرنس امام رضا(ع) کے پہلے خصوصی اجلاس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں سے ’’انسانی عزت و وقار اور انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر چھٹی عالمی کانفرنس امام رضا(ع) کے پہلے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ چھٹی عالمی کانفرنس امام رضا(ع) کا پہلا خصوصی اجلاس ’’امام رضا(ع) کی تعلیمات میں انسانی حقوق اور عزت و وقار کے احیاء ‘‘ کے موضوع پر آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں تین نشستوں کی صورت میں منعقد کیا جائےگا۔ اس اجلاس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 4 دسمبر2024 بروز بدھ کو صبح آٹھ سے نو بجے تک منعقد کی جائے گی جس میں عالمی کانفرنس امام رضا(ع) کے سیکرٹری ڈاکٹر سعید رضا عاملی اورعلمائے اہلسنت کے قائدین میں سے جناب شیخ خالد عبد الوھاب خطاب فرمائیں گے۔
اس اجلاس کی پہلی نشست تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی رکن محترمہ ڈاکٹر زہرا خوارزمی کی سربراہی اور ’’امام رضا(ع) کی تعلیمات میں انسان کی ذاتی عزت و کرامت اورعصری دنیا میں اس کے حصول کی شرائط‘‘ کے موضوع پر منعقد کی جائے گی جس میں قسام بٹالینز کے بانی اور حماس کے مجاہد تیسیر سلیمکان،پیٹزبرگ یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر،مصنف اورانسانی حقوق کے فعال رکن ڈاکٹر ڈین کوالک، حوزہ علمیہ کربلا کے فارغ التحصیل اوربرطانیہ سے اسلامک اسٹڈیز کے محقق حجت الاسلام والمسلمین شیخ جعفر لاڈک اور انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی سے میڈیا اسٹیڈیز کے فارغ التحصیل ڈاکٹر رضا ودادی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ اس خصوصی اجلاس کی اختتامی تقریب عصر تین سے چار بجے تک منعقد کی جائے گی جس میں جنوبی فلوریڈا یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر سامی العریان اور عالمی کانفرنس امام رضا(ع) کےسیکرٹری ڈاکٹر سعید رضا عاملی خطاب فرمائیں گے۔

ٹیگس