Dec ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی  ٹیلی فونی گفتگو، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلفونی گفتگو میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفون پر گفتگو میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعلقات میں مزید توسیع کی ضرورت سے اتفاق کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ٹیلفونی گفتگو کے دوران باہمی تعلقات کے علاوہ شام کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی خصوصا شام میں امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے پر تاکید کی۔

ٹیگس