Dec ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، خطے کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد النہیان نے خطے کی صورتحال خاص طور پر شام کے حالات پر ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔
اس گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے شام کی خودمختاری، ارضی سالمیت کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور شام پر صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں کی مذمت کی۔فریقین نے اسی طرح علاقائی امن و استحکام کے تحفظ اور موجودہ حساس حالات میں خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کی فضا کو متاثر کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

ٹیگس