Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • شام کے مستقبل کا تعین صرف اس ملک کے عوام کا حق ہے، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے

اقوام متحدہ میں ایران کےمستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کے مستقبل کا تعین صرف اور صرف اس ملک کے عوام کا حق ہے اور یہ عمل غیر ملکی مداخلت یا تسلط کے بغیر انجام پانا چاہیے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے کہا کہ شام کے بارے میں ایران کا موقف یہ ہے کہ ہر قسم کی غیر ملکی مداخلت کے بغیر شام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف اس ملک کے عوام کو ہے۔
ایران کے مستقل مندوب  نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت شام کی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے توسیع پسندانہ اہداف کے تحت اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ شام پر اسرائیلی جارحیت بند اور غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔ امیر سعید ایروانی نے مزید کہا کہ ایران اور شام کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے تحت فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام اور خطے میں پائيدار امن  کے قیام کی غرض سے ایران اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ، علاقائی شراکت داروں اور شام کے عوام کے ساتھ تعاون  جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام کے بارے میں عالمی ادارے کی قرارداد 2254 پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس