Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • اہل بیت علیھم السلام کے ذاکروں اور مداحوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے آج اہل بیت علیھم السلام کے ہزاروں ذاکروں ، شاعروں اور مداحوں نے حسینیہ امام خمنی رح میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔

سحر نیوز/ ایران: اس موقع پر تلاوت کلام پاک کے  بعد شعراء اور ذاکرین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام علیھا اور اہل بیت علیھم السلام کی شان میں قصیدے اور اشعار پڑھے۔ اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ آپ نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام نے اپنے زمانے میں پیش آنے والے مسائل اٹھائے تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے دشمنوں کی جانب سے شبہات پیدا کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور ان شبہات کے ختم کرنے سے متعلق ذاکروں اور مداحوں کی ذمےداریوں پر تاکید فرمائی۔

 

 

 

ٹیگس