Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا شہید جنرل سلیمانی کی پانچویں برسی کے اجتماع سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شہید استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر تہران میں واقع مصلائے تہران میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہید حاج قاسم کی راہ پرگامزن رہنے پر تاکید کی.

سحرنیوز/ایران: سردار محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ایران کے شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر لاکھوں عقیدت مندوں نے حاضری دے کر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کی تہران میں بھی شہید کی برسی کا مرکزی پروگرام مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوا جس میں مختلف طبقوں کے عوام نے شرکت کی اس پروگرام میں ایرانی اعلی مذہبی، سول اور فوجی شخصیات شرکت کے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مصلائے تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب میں شہید سیلمانی کو ملت ایران کے لئے دائمی نمونہ عمل قرار دیا اور کہا کہ آج ایران میں شہید سلیمانی کی راہ پر گامزن رہنے سے ہی یکجہتی قائم ہے اور یہ علاقے اور دنیا کے نمونہ نمونہ عمل بن سکتا ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ظالم کا دشمن ہونا اور مظلوم کا مددگار ہونا ایک ایسا عمل تھا جسے شہید سلیمانی نے کر کے دکھا دیا کہا کہ آج ہم شہداء کی یاد منا رہے ہيں جنھیں ظالم و خیانت کار امریکہ نے پانچ سال پہلے علاقے میں شہید کردیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی نے ایران اور علاقے میں ہرجگہ مظلوم کی مدد کی اور یہ نہیں دیکھا کہ اس مظلوم کا تعلق کس مذہب و ملت سے ہے اور شہید سلیمانی نے مظلوم کی مدد کرنے کے لئے رات دن ایک کردیاتھاڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ شہید سلیمانی اتحاد اسلامی قائم کرنے کے لئے کوشاں تھے جبکہ دشمن آج تفرقہ اندازی کر رہا ہے لہذا ہمیں اتحاد کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔
دریں اثنا رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر نے بھی شہید سلیمانی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر حاج قاسم سلیمانی کو ایرانی معاشرے کا ہیرو قرار دیا اور کہا کہ حاجی قاسم امن کے لئے لڑے، وہ اخلاص کا پیکر، مستقبل کی امید اور گروہ و پارٹی سے ماوری تھے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی منائی گئی اور اس موقع پر قرآن خوانی و مجالس عزا سمیت مختلف قسم کے پروگراموں کا انقعاد ہوا۔

ٹیگس