وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i440326-وزارت_خارجہ_کے_ترجمان_کی_جانب_سے_دہشت_گردانہ_حملے_کی_شدید_مذمت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے شہر تربت کے نواح میں بس پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے شہر تربت کے نواح میں بس پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متاثرین کے خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کو روکنے اور ایسے واقعات سے نبرد آزما ہونے کے لیے موثر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ کل بروز 4 جنوری 2025  کو تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں کراچی سے تربت جانے والی بس میں بم دھماکے کیا گيا جس کے نتیجے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جب کہ 8 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مذکورہ بس میں سیکیورٹی اہلکار بھی سوار تھے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔