عراق کے وزیراعظم ایران پہنچ گئے سعدآباد کمپلکس میں پر تپاک استقبال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i440406-عراق_کے_وزیراعظم_ایران_پہنچ_گئے_سعدآباد_کمپلکس_میں_پر_تپاک_استقبال
عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کی ایران آمد پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیراعظم ایران پہنچ گئے سعدآباد کمپلکس میں پر تپاک استقبال

عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کی ایران آمد پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا ۔

سحر نیوز/ ایران: عراق کے وزیر اعظم شیاع السودانی ایران کے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچے جہاں سعدآباد کمپلکس میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات اور مختلف وفود کی سطحی پر مذاکرات ہوں گے۔

اس دورے کے دوران ایران اور عراق کے مابین باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔