ایران اور روس کے درمیان ہوئے معاہدے کا بنیادی مقصد کیا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا
سلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران روس معاہدہ کی بنیاد اقتصادی ہے جبکہ ان کے روسی ہم منصب نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دو برابر کے ملکوں کے درمیان تعلقات کی ایک مثال ہے۔
سحر نیوز/ ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایران روس معاہدے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاہدے پر دستخط کے بعد، معاشی، سیاسی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
وزیر خارجہ نے یہ بتایا کہ یہ معاہدہ بنیادی طور پراقتصادی نوعیت کا ہے اور اس میں تجارت، سیاحت، نقل و حمل، توانائی اور دیگر اقتصادی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا ہے کہ "روس اور ایران کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ آزاد اور مساوی ممالک کے درمیان تعاون کی ایک مثال ہے۔"