Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ، ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آئے؛ قطر

قطر کے وزیر اعظم نے پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے ڈپلومیسی کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے، امریکا سے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے میں نئے سمجھوتے کے لئے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے منگل کو ڈیووس اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سامنے صرف ڈپلومیٹک راہ حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مذاکرات کی میز پر واپس آئيں اور سمجھوتے کی کوشش کریں تاکہ سبھی فریقوں منجملہ علاقے کی تشویش دور ہو۔
قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ جنگوں کا خاتمہ چاہتے ہیں نہ کہ کسی دوسری جنگ کا آغاز۔ انھوں نے بارہا کہا ہے کہ وہ سمجھوتے کو ترجیح دیتے ہیں۔
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ ہم نے امریکی صدارتی انتخابات سےپہلے بھی اور بعد میں بھی، مختلف معاملات میں ان کی ٹیم سے یہ موقف سنا ہے کہ حالات کی بدتری نہيں بلکہ راہ حل ان کا انتخاب اور اسٹریٹیجک پالیسی ہے۔
قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر یہ ہو تو یقینا قطر اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن دیگر ممالک ایک مضبوط حلیف کی حیثیت سے تعاون کے لئے تیار ہوں گے۔

ٹیگس