ہندوستان: ایران کو مہاتما گاندھی امن ایوارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i440920-ہندوستان_ایران_کو_مہاتما_گاندھی_امن_ایوارڈ
اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی پرامن کوششوں اور فلسطینی عوام کی حمایت پر نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران مہاتما گاندھی عالمی امن ایوارڈ دیا گیا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ایران کو مہاتما گاندھی امن ایوارڈ

اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی پرامن کوششوں اور فلسطینی عوام کی حمایت پر نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران مہاتما گاندھی عالمی امن ایوارڈ دیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی پرامن کوششوں اور فلسطینی عوام کی حمایت پر نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران مہاتما گاندھی عالمی امن ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ نہ صرف مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لیے ایران کی کوششوں کا اعتراف ہے بلکہ خطے میں انسانی مسائل اور حقوق پر عالمی توجہ کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس میں ایران کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، عراق اور قطر کو بھی گاندھی ایوارڈ دیا گیا۔ کانفرنس میں خطے کو درپیش چیلنجز اور امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا گیا۔