ایران کے وزیرخارجہ کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i441051-ایران_کے_وزیرخارجہ_کی_حماس_کے_رہنماؤں_سے_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۲۵ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور کونسل کے چند اراکین نیز حماس کے بعض دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے  قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔